28 اکتوبر 2025 - 16:26
لاڑکانہ: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی کا لاڑکانہ کا دورہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی لاڑکانہ پہنچے تو ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر مولانا عمران حسین چانڈیو کی قیادت میں تنظیمی کابینہ و تحصیلوں کے زمیداران اور کارکنان نے صوبائی آرگنائزر کا پرتپاک استقبال کیا۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کی تنظیمی صورت حال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔ اجلاس میں صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سید علی اکبر شاہ، ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے صدر مولانا عمران حسین چانڈیو اراکین ضلعی کابینہ مختیار علی لغاری۔ برکت علی باریجو۔محمد سلیم ھلیو۔ سجاد علی۔ زوار افضل حسین۔ زوار نوشاد علی۔ذیشان علی۔ مولانا عارف حسین سمیت دیگر تنظیمی اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی وحدت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ سندھ کے عوام کی ترجمانی کی ہے۔ سندھ ہماری مادر وطن ہے اور ہم نے ہمیشہ سندھ کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے۔  سندھو دریا کے پانی کی تحریک میں ہم نے سرگرم کردار ادا کیا۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہمیشہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کی۔ قائد وحدت نے ایوان بالا سمیت ہر فورم پر سندھ بلوچستان، جی بی پنجاب کشمیر اور کے پی کے مظلوم عوام کی ترجمانی کی ہے۔ 
علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع لاڑکانہ کے صدر اور کابینہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور تنظیمی کارکردگی کو مزیدبھتر بنانے پر زرو دیا۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha