اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ’’ہمبستگی با فلسطین‘‘ (فلسطین سے یکجہتی) کے عنوان سے نلسن منڈیلا سالانہ لیکچر کا 23 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبہ اور سماجی رہنماؤں سمیت 3500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
اقوامِ متحدہ میں فلسطینی علاقوں کے لیے خصوصی رپورٹر فرانسسکا آلبانیز نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا:"اگر میری گفتگو سے آپ ایک ہی جملہ یاد رکھیں، تو وہ یہ ہو: چاہے عالمی طاقتیں اسے تسلیم کریں یا نہیں، فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد، آج عالمی سطح پر استعمار سے نجات کی تحریک کے مرکز میں ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت صرف ایک قوم کی بقا کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا میں انصاف، آزادی اور انسانی وقار کے لیے ایک عالمی علامت بن چکی ہے۔
اجتماع میں نکوسی زوولیولیلے منڈیلا، جو جنوبی افریقہ کے بانی صدر نلسن منڈیلا کے نواسے اور خود ایک معروف آزادیخواہ رہنما ہیں، نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے عوام، جو کبھی نسلپرستانہ نظام کے خلاف لڑے، بخوبی سمجھتے ہیں کہ فلسطینی عوام کس ظلم سے گزر رہے ہیں۔
شرکا نے تقریب کے اختتام پر فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، اسرائیلی نسلکشی کے خاتمے اور غزہ میں انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ