اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فلسطین میں لاپتہ افراد کے امور کے نگران ادارے کے سربراہ احمد مسعود نے بتایا ہے کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق غزہ میں لاپتہ افراد کی تعداد چھ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان افراد کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے عمل میں متعدد مشکلات اور رکاوٹیں درپیش ہیں۔
احمد مسعود کے مطابق، لاپتہ افراد میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بڑی تعداد میں فلسطینی شہداء کی لاشیں اب تک ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں کے دوران سینکڑوں فلسطینیوں کو مختلف بہانوں سے گرفتار کیا تھا، جس سے لاپتہ افراد کی درست تعداد کا اندازہ لگانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ