21 اکتوبر 2025 - 16:15
اسرائیل جنگِ غزہ میں شکست کھا چکا ہے، مجاہدین نے میدان فتح کیا — علامہ مقصود علی ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینئر رہنما حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے جبکہ غزہ اور فلسطین کے مجاہدین نے اسے فتح میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخرکار اسرائیل کو فلسطین پر اپنے ظالمانہ قبضے سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما حجت‌الاسلام والمسلمین مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ خونِ پاکِ شہدائے محورِ مقاومت نے مسئلۂ فلسطین کو دنیا کا سب سے بڑا عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی اقوام محورِ مقاومت کی مظلومیت اور صداقت سے، اور اسرائیل و امریکہ کے مکر، فریب اور بربریت سے بخوبی آگاہ ہو چکی ہیں۔ لبنان، یمن، ایران، غزہ اور فلسطین کے شہداء نے اپنے خون سے حق و حقیقت کی گواہی دی ہے اور امریکہ و اسرائیل کے مکروہ چہروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے اور غزہ کے مجاہدین نے کامیابی حاصل کر لی ہے، آخرکار اسرائیل کو اپنے ظالمانہ قبضے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو عناصر فلسطین اور غزہ کے شہداء سے خیانت کرتے ہوئے امریکہ و اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، وہ دراصل غدار ہیں اور ان کے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ  وہ منافقین جو اسلام کے لبادے میں یہود و نصاریٰ کو اپنا سرپرست بنائے ہوئے ہیں، قرآنِ کریم کی صریح تعلیمات کو پامال کر رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ امتِ اسلامی قرآنی بصیرت، وحدت اور عزمِ مقاومت کے ساتھ متحد ہو، تاکہ قبلۂ اول بیت‌المقدس کی آزادی ممکن ہو سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha