اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عبرانی زبان کی اخبار معاریو نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر انخلا کا سامنا کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 سے 39 سال کی عمر کے وہ نوجوان جو ملک کی اقتصادی سرگرمیوں اور فوجی نظام کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں، اب بڑی تعداد میں مقبوضہ علاقوں کو چھوڑ کر بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔
پارلیمانی تحقیقاتی مرکز کی اس رپورٹ کے مطابق، ملک چھوڑنے والوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جبکہ بیرون ملک سے اسرائیل آنے والوں کی تعداد نہایت کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، بیشتر فرار کرنے والے صہیونی تلاویو اور مرکزی علاقوں کے رہائشی ہیں۔
پارلیمنٹ کی ہجرت کمیٹی کے سربراہ نے اس صورتحال کو "ہجرت کا سونامی" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رجحان اسرائیل کے سماجی اور اقتصادی ڈھانچے کے لیے ایک سنگین خطرے کی علامت ہے۔
آپ کا تبصرہ