20 اکتوبر 2025 - 15:31
اسرائیلی جنرل کا اعتراف: "غزہ کی جنگ میں ہم شکست کھا چکے ہیں"

غزہ جنگ کے دو سال بعد اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی حکومت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ان کے بقول، اسرائیلی فوج اور عالمی سطح پر اسرائیل کی حیثیت کمزور ہوچکی ہے، جبکہ اقتصادی و سماجی صورتحال بھی بدتر ہو رہی ہے۔

 اہل‌بیت(ع) نیوز ایجسنی  ـ ابنا ـ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم غزہ کی جنگ میں شکست کھا چکے ہیں اور دو سال گزرنے کے باوجود اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے۔"

انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج اور ملک کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بریک کے مطابق، اسرائیل اس وقت سنگین اقتصادی اور سماجی بحران سے دوچار ہے، جبکہ عوامی اعتماد بھی تیزی سے کم ہو رہا ہے۔

بریک نے صہیونی حکام کے "جھوٹے سیکیورٹی تصورات" پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایک جامع سیاسی حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha