اہلِ بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراقی مشیر برائے قومی سلامتی قاسم الاعرجی نے ایرانی قائم مقامِ سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات کے دوران کہا: "ہم نے بغداد کے آسمان کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور مستقبل میں بھی نہیں دیں گے۔"
الاعرجی نے واضح کیا کہ حکومتِ عراق ایران کے ساتھ طے پائے ہوئے سکیورٹی معاہدوں کی مکمل پابند ہے اور بارہا اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کسی ملک کو عراقی فضائی حدود یا سرحدوں سے سوءاستفادہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا: "ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے سرحدی خطوں یا فضاؤں کا غلط استعمال کرے۔ کچھ فریقین کو علاقے کی سلامتی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔"
جب الاعرجی سے پوچھا گیا کہ کیا بعض عناصر یا فریقین کردستان کے خطے کی زمین کو ایران کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ مسعود بارزانی بھی ان سکیورٹی معاہدات کا پابند ہے اور وہ کسی ملک کو عراق یا کردستان کی سرزمین کو ایران یا کسی اور کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
آپ کا تبصرہ