20 اکتوبر 2025 - 16:51
مآخذ: ابنا
کینیڈا کا اسرائیل کے خلاف اہم فیصلہ، وزیراعظم نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری پر عزم کا اظہار

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ایک تازہ انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے حوالے سے بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ایک تازہ انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے حوالے سے بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کارنی سے جب پوچھا گیا کہ آیا وہ اپنے پیشرو جسٹن ٹروڈو کی طرح نیتن یاہو کے خلاف جاری انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے وارنٹِ گرفتاری کو نافذ کریں گے، تو انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا: جی ہاں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت اس فیصلے پر عمل کرنے کے لیے مکمل آمادگی رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیرِ جنگ یوآو گالانت کے خلاف غزہ جنگ میں جنگی جرائم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ اس وقت کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی کہا تھا کہ تمام ممالک کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha