19 اکتوبر 2025 - 10:06
بھارت نے ضرورت کے وقت ایران کا ساتھ دیا:سابق ایرانی سفیر

ایراج الٰہی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان کے دور میں چابہار آپریشنل ہوا جو ایک اہم سنگ میل تھا۔ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ایران اور ہندوستان کی قدرتی صلاحیتیں، ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اسٹریٹجک آزادی انہیں فطری شراکت دار بناتی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،ایراج الٰہی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان کے دور میں چابہار آپریشنل ہوا جو ایک اہم سنگ میل تھا۔ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ایران اور ہندوستان کی قدرتی صلاحیتیں، ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اسٹریٹجک آزادی انہیں فطری شراکت دار بناتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس مدت کے دوران چابہار کی اسٹریٹجک بندرگاہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون فعال ہوا، ایک گیٹ وے جو جلد ہی ایران کے ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا، جو علاقائی ترقی اور عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے کہ بھارت میں میرا سفارتی مشن ختم ہو رہا ہے، میں اس خوبصورت سرزمین کو اپنی پیاری اور ناقابل فراموش یادوں کے ساتھ چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ اپنے قیام کے دوران میں نے ہمیشہ بھارت کے گرمجوش اور مہربان لوگوں کے درمیان اپنے گھر جیسا محسوس کیا۔ اس دوران میں نے عظیم ہندوستانی قوم اور اس کی حکومت کو اپنے جائز عالمی مقام کو حاصل کرنے کے لیے انتھک کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت جلد ہی اپنا یہ مقصد حاصل کر لے گا۔

ایراج نے ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کی تعریف کی اور ضرورت کے وقت ایران کے ساتھ کھڑے ہونے پر بھارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ان برسوں میں مجھے ہندوستان کے بہت سے علاقوں اور شہروں کا دورہ کرنے، اس کے مالامال ثقافتی اور تاریخی ورثے کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ میں نے ایران اور ہندوستان کے عظیم لوگوں کے درمیان دوستی کے لازوال رشتے کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کیا، جو تاریخ کی لہروں میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے بھارتیوں کو ایران کا دورہ کرنے اور ان کے تہذیبی تعلقات کا تجربہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ''میں تمام ہندوستانی دوستوں کو تہہ دل سے دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایران کا دورہ کریں، اس کی خوبصورتی کو خود دریافت کریں، اور ہماری دونوں قدیم تہذیبوں کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کا تجربہ کریں۔" قابل ذکر ہے کہ بھارت اور ایران کے درمیان بات چیت کی ایک ہزار سال پرانی تاریخ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha