6 اکتوبر 2025 - 18:01
مآخذ: ابنا
بھارتی شہریوں کا اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کا مطالبہ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں انڈین پیپل اِن سالیڈیریٹی وِد فلسطین کے زیرِ اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں شرکاء نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور گزشتہ دو برسوں میں ہونے والے قتلِ عام کی شدید مذمت کی۔ یہ احتجاج گاندھی مجسمہ کے سامنے، گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن (GVMC) کی عمارت کے قریب منعقد ہوا، جس میں شہری، صحافی، اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

مقررین نے بتایا کہ غزہ میں اب تک 67 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں، جن میں نصف سے زیادہ بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میدانِ جنگ میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔مظاہرین نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت اور اقوامِ متحدہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کرنے پر شدید تنقید کی۔

مقررین نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ کسی مذہبی تنازع کا نہیں بلکہ نوآبادیاتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ ہمبستگی اور حمایت کا اظہار کریں۔

مظاہرین نے یاد دلایا کہ بھارت نے طویل عرصے تک فلسطینی کاز کی حمایت کی تھی، تاہم گزشتہ دس برسوں میں بی جے پی-آر ایس ایس حکومت کے دور میں خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت اسرائیل کا سفارتی بائیکاٹ کرے، اسرائیلی سرمایہ کاری واپس لے، اور ان سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات ختم کرے جنہوں نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha