5 اکتوبر 2025 - 21:48
مقبوضہ فلسطین: ایران کے لئے جاسوسی کے شبہے میں ایک اسرائیلی-امریکی شہری گرفتار

صہیونی سکیورٹی ذرائع کے دعوؤں کے مطابق، ایک "صہیونیت مخالف" اسرائیلی-امریکی شہری کو،  ایران کے لئے بن گویر اور ہرزی ہالیوی (Herzi Halevi) کی جاسوسی کے شبہے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صہیونی ریاست کی پولیس اور شین بیت نے اعلان کیا کہ اس ماہ صہیونی ریاست کے فوج کے سابق سربراہ ہرزی ہالیوی اور اس کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر کی جاسوسی کے شبہے میں ایک دوہری شہریت رکھنے والے سرائیلی-امریکی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عبرانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مشتبہ شخص، 49 سالہ یاکوف پرل (Yaakov Perl)، بظاہر صہیونیت سے گہری نفرت رکھتا ہے اور گذشتہ کئی سال سے مراکش میں رہائش پذیر تھا۔

صہیونی پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس یاکوف نے 2017 میں اپنے اور اپنے خاندان کے لئے ایران سے پناہ کی درخواست کی تھی، لیکن اسے تہران سے کوئی جواب نہیں ملا۔

صہیونی اخبار ٹائمز نے اس سلسلے میں رپورٹ دی کہ پرل نے پچھلے دو سالوں سے صہیونیت کے خلاف کئی مضامین لکھے تھے اور حزب اللہ کے شہید قائد سید حسن نصراللہ کے جنازے کے بعد ایک مضمون شائع کرکے ایران کے ایک انٹیلی جنس اہلکار کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

اسرائیلی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" کے دعوے کے مطابق، پرل نے ایرانی اہلکار کے حکم پر اپنے اسرائیلی پاسپورٹ کی تجدید کرائی اور اس سال جولائی میں نقل مکانی کر دی، جہاں اس نے ہالیوی اور بن گویر جیس عمومی شخصیات کے بارے میں معلومات جمع کرنا شروع کر دیں۔

اسرائیلی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے مقبوضہ علاقوں کی سڑکوں اور دیگر مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ دی ہے کہ "پرل کو، ایرانی آپریٹرز نے بھرتی کر لیا تھا، اور ایرانی اس کو بھی ایرانیوں کے ہاتھوں بھرتی ہونے والے دوسرے اسرائیلی ایجنٹوں کی طرح، مشنز کی تکمیل پر کرپٹو کرنسی میں ادائیگی کی جاتی تھی۔"

اسرائیلی پولیس کا دعویٰ ہے کہ پرل "اس نظریاتی عقیدے کی پیروی کر رہا تھا کہ اسرائیل اور صہیونیت کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔"

صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں تل ابیب ڈسٹرکٹ کورٹ میں یاکوف پرل کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha