بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || س ادارے کے میڈیا امور کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گرفتار شدگان میں سے ایک نے اعتراف کیا ہے کہ یہ نیٹ ورک جماعت اسلامی کے عہدیداروں کے خلاف سابقہ دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے۔
لبنان کے سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل نے مزید کہا: "اس ادارے نے لبنان کے متعدد علاقوں میں فوج اور انٹلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں کی موجودگی میں ایک درست اور فنی کاروائی انجام دی ہے جس کے دوران اس نیٹ ورک کے استعمال میں آنے والے کئی آلات اور گاڑیاں برآمد اور ضبط کی گئیں۔"
لبنان کی سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے مطابق، "گرفتار شدگان میں ایک لبنانی/برازیلی شہری، ایک فلسطینی، اور دو لبنانی شہری شامل ہیں۔"
لبنان کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکورٹی نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد، اس کیس کی مکمل تفصیلات اور اس کے مختلف پہلوؤں کی معلومات متعلقہ حکام کی نگرانی میں جاری کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ