بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،لکھنؤ کے تاریخی چھوٹا امام باڑے میں اس ہفتے بروز ہفتہ، 27 ستمبر 2025 کو شہید سید حسن نصراللہؒ کی یاد میں ایک خصوصی تعزیتی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کو مجلسِ ترحیم و پیغامِ تعزیت کا عنوان دیا گیا ہے۔
یہ اجتماع رات 8 بجے سے 10 بجے تک جاری رہے گا، جس میں شہید رہنما کی جدوجہد، قربانی اور مظلوموں کی حمایت میں ان کے کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق، یہ تقریب اُن تمام افراد کے لیے موقع فراہم کرے گی جو عدل، انصاف اور مزاحمت کی راہ کے حامی ہیں تاکہ شہید کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے اپنے عزم کو تازہ کریں۔
پروگرام میں مختلف مقررین اور علما اپنے خطابات کے ذریعے شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، مظلوموں کی حمایت اور ظالم کے خلاف ان کی ثابت قدمی پر روشنی ڈالیں گے۔
منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہو کر اس عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کریں اور اُن کی زندگی کے پیغام — انصاف، مزاحمت اور مظلوموں کی حمایت کو آگے بڑھانے کا عہد کریں۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مختلف مذاہب اور مسالک کے علما اور شخصیات بھی اس اجتماع میں شریک ہوں گے تاکہ شہید سید حسن نصراللہؒ کو عالمی سطح پر "ہیرو آف ریزسٹنس" کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ