بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || فلسطین کی حمایت کی خاطر، صہیونی مفادات کو نشانہ بنانے کے لئے پرعزم ملک یمن نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے کامیاب ڈرون حملے کئے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ دو ڈرون طیاروں سے ام الرشراش بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا اور صہیونی فضائی دفاعی نظام ان حملوں کو روکنے میں ناکام رہا۔
یہ 24 گھنٹے کے اندر مقبوضہ فلسطین پر یمن کا دوسرا ڈرون حملہ تھا۔ صہیونی میڈیا کے مطابق اس حملے میں ایلات میں 48 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ