21 ستمبر 2025 - 18:31
غزہ میں شہداء کی تعداد 65 ہزار 283 تک پہنچ گئی

وزارتِ صحت غزہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 75 افراد شہید اور 304 زخمی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 فلسطینی شہید اور 304 زخمی اسپتالوں میں لائے گئے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 65 ہزار 283 جبکہ زخمیوں کی تعداد 166 ہزار 575 تک جا پہنچی ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز پانچ ایسے افراد کی لاشیں بھی اسپتالوں میں منتقل کی گئیں جو خوراک کے حصول کے انتظار میں شہید ہوئے۔ اس طرح قحط اور بھوک سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 523 ہو گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha