بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی || المیادین نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے عمان ایئر لائنز نے اپنے ڈیجیٹل نقشوں سے، جو پروازوں کے دوران دکھائے جاتے ہیں، "اسرائیل" کا نام ہٹا کر اس کی جگہ "ریاست فلسطین" کا نام شامل کیا ہے۔
پرواز کے نقشوں میں یہ تبدیلی خاص طور پر ان پروازوں میں دیکھی گئی ہے جو عمان سے مختلف منزلوں کے لئے روانہ ہوتی ہیں۔ اس اقدام کو فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور صہیونی ریاست کی قبضہ گری کے خلاف، ایک سیاسی پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
رد عمل اور تجزیے
اس اقدام پر ملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ اقدام فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے (Normalization) کی مخالفت میں ایک 'مثبت قدم' ہے۔ دوسری طرف، کچھ مبصرین کا ماننا ہے کہ اس عمل سے ـ مغربی ممالک اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک ـ کے ساتھ عمان کے تعلقات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
اس سے پہلے بھی کچھ ایئر لائنز نے اسی طرح کے اقدامات کئے ہیں۔ مثال کے طور پر، گذشتہ ماہ ستمبر میں قطر ایئر لائنز نے اپنے نقشے سے "اسرائیل" کا نام ہٹا کر اس کی جگہ "فلسطینی علاقے" کا عنوان شامل کیا تھا۔
مصر کی ایئر لائن کمپنی (Egypt Air) نے بھی سنہ 2011 میں اپنے ڈیجیٹل نقشوں سے "اسرائیل" کا نام حذف کر کے اس کی جگہ "اردن" کا نام درج کیا تھا۔ اسی طرح سن 2025 میں، کینیڈا کی ایئر لائن کمپنی (Air Canada) نے بھی اپنے ڈیجیٹل نقشوں میں "اسرائیل" کی جگہ "فلسطینی علاقے" کی عبارت استعمال کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ