بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں العالم نیٹ ورک کے کیمرہ مین کی شہادت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو و ٹیلی ویژن آرگنائزیشن کی عالمی سروس نے درج ذیل تعزیتی بیان جاری کیا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہمیں العالم نیٹ ورک کے بہادر کیمرہ مین "شہید رسمی جہاد سالم" کی شہادت کی خبر گہرے دکھ اور صدمے کے ساتھ موصول ہوئی، جو غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف ہونے والے مظالم کو کوریج دینے اور موجودہ حقائق کو ریکارڈ کرنے کے مشن سے واپسی کے دوران صہیونی ریاست کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
اس پرعزم کیمرہ مین کی شہادت نے ایک بار پھر اس ریاست کے اصلی چہرے سے پردہ اٹھا دیا ہے جو نہ صرف عورتوں اور بچوں کے قتل سے گریز نہیں کرتی، بلکہ سچائی کی آواز اور اپنے مظالم کی ریکارڈنگ کو بھی گولیوں سے خاموش کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اس غیر انسانی اور مجرمانہ حرکت نے صہیونی ریاست کے سیاہ کارنامے پر ایک اور دوہری مذمت کا اضافہ کر دیا ہے۔
بین الاقوامی معتبر رپورٹس کے مطابق، غزہ کی جنگ کے دوران اب تک کم از کم 247 فلسطینی صحافی اور میڈیا کارکن غاصب صہیونی ریاست کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں، اور اب شہید رسمی جہاد سالم بھی اسی عظیم قافلے میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ تکلیف دہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ صہیونی ریاست منظم طور پر صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ سچائی کو چھپایا جا سکے، لیکن تاریخ گواہی دے گی کہ صحافیوں کا خون کی پکار ہر ابلاغی ادارے سے میڈیا سے زیادہ بلند تر ہوگی۔
کیمرہ مین اور نیوز کوآرڈینیٹر شہید رسمی جہاد سالم، ، نے آٹھ سال قبل العالم نیٹ ورک کے ساتھ اپنا تعاون شروع کیا تھا۔ صہیونی ریاست نے 2 ستمبر 2025 کو اپنے وحشیانہ ٹارگیٹڈ حملے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور یوں وہ رپورٹ تیار کرنے کے بعد، واپسی پر شہید ہوئے۔ یہ پیارے شہید جنگ کے آغاز سے ہی میڈیا کے محاذ پر براہ راست کوریج اور رپورٹس تیار کرنے میں العالم نیٹ ورک کے صحافیوں کے ساتھ موجود تھے اور ایک محنتی اور جان نثار شخصیت کے طور پر جانے پہنچانے جاتے تھے۔
ہم شہید رسمی جہاد سالم کی بہادری و ثابت قدمی کے آگے سر خم کرتے ہیں اور ان کی کارکردگی اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنے کیمرے کے ساتھ غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع کا مورچہ بنایا اور تصویر کے ذریعے سچائی کے راوی بنے۔ ان کی یاد و نام ہمیشہ آزادی پسندوں اور دنیا کے حریت پسند صحافیوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔
آئی آر آئی بی کی بیرون ملک معاونت (اور عالم سروس) اس عظیم شہید کے خاندان، العالم نیٹ ورک میں ان کے ساتھیوں، اور آئی آر آئی بی کے بڑے خاندان کو تہنیت و تعزیت پیش کرتی ہے، اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ غزہ کے شہید صحافیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، اور جس سچائی کی انہوں نے روایت (narration) کی ہے، وہ انسانیت کے بیدار ضمیر میں ہمیشہ کے لئے زندہ رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ