25 اگست 2025 - 16:07
اسرائیلی فوج کا خان یونس میں ناصر اسپتال پر حملہ: 15 افراد شہید، جن میں 4 صحافی بھی شامل

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 244ہوگئی

غزہ کی جنوبی پٹی کے شہر خان یونس میں واقع ناصر اسپتال پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں 15 افراد شہید ہو گئے ہیں، جن میں 4 صحافی بھی شامل ہیں۔ یہ حملہ دو مرحلوں میں کیا گیا، پہلے اسپتال کی ایمرجنسی اور ریسپشن بلاک کو نشانہ بنایا گیا، اور پھر جب امدادی کارکن اور صحافی وہاں امداد کے لیے پہنچے تو انہیں دوبارہ حملے کا سامنا کرنا پڑا

امدادی کارکنوں پر حملہ

اسپتال پر حملے کے بعد جب امدادی کارکن اور صحافی زخمیوں اور شہداء کی لاشوں کو اسپتال سے نکالنے کے لیے پہنچے، تو انہیں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حملے میں متعدد امدادی کارکن اور صحافی شہید ہوئے 

حماس کی جانب سے  اسرائیلی قابض فوج کی کاروائی کی شدید مذمت

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اس حملے کو "جنگی جرم" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے۔ حماس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "اسپتالوں اور امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha