بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے: "صہیونی ریاست کی یہ حرکت ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم کی واضح مثال ہے۔"
یمن میں صہیونی ریاست کے مذموم جرم اور اس ملک کی کابینہ پر حملے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پلید اور نسل پرست صہیونی ریاست کی جانب سے بہادر اور ثابت قدم ملک یمن کے دارالحکومت صنعاء پر حملے کا حالیہ جرم، ـ جس کے نتیجے میں "حکومتِ تبدیلی و تعمیر" کے وزیر اعظم "احمد غالب ناصر الرہوی" اور ان کے متعدد وزراء اور ساتھیوں کی شہادت ہوئی، ـ انسانیت کے خلاف نمایآں جرم، ریاستی دہشت گردی اور خونخواری اور درندگی ـ جو اس شیطانی اور انسانیت دشمن ریاست کے تشخص اور شناخت بن چکی ہے ـ کا واضح نمونہ ہے جس کا خطاب کسی بھی چیز سے بڑھ کر جعلی صہیونی ریاست کے حامیوں اور علاقے بالخصوص غزہ میں صہیونی جرائم پر خاموش رہنے والوں سے ہے۔
صہیونیوں اور ان کے ساتھیوں اور حامیوں کے وہم و خیال کے برعکس، یہ مظالم نہ صرف یمنی قوم کے جہادی عزم اور انقلابی ارادے کو مقاومت، اور غاصبین اور مستکبرین کے مقابلے میں ڈٹے رہنے، کی راہ میں ے راستے میں کمزور نہیں کریں گے، بلکہ اس جرم کے نتیجے میں قتل ہونے والے پاک شہیدوں اور اسلامی مقاومت کے دوسرے سرخرو شہداء کا خون خطے میں استعمار اور صہیونیت کے خلاف بیداری اور 'مقدس غصے' کے شعلے مزید بھڑکا دے گا اور مقاومت کا جغرافیہ وسیع تر ہو جائے گا۔
اس المناک جرم کے ارتکاب سے ایک بار پھرصہیونی مجرموں کے بدنما چہرے سے پردہ ہٹ گیا ہے اور اس جرم نے قدس کے قابضوں اسلامی سرزمینوں پر جارحیت کرنے والوں کی غیر انسانی اور توسیع پسندانہ فطرت کو مزید عیاں کر دیا ہے۔ یہ ایسی جعلی ریاست جو امریکہ کی مکمل غیر مشروط حمایت اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کے ساتھ خطے میں جارحیت، دہشت گردی اور نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئی ہے اور خطے اور دنیا کی سلامتی کو سنگین خطرے سے دوچار کر رہی ہے۔
خطے کی اسلامی مقاومت (مزاحمت)، خاص طور پر یمن کی ثابت قدم قوم، ایمان، عزم اور دنیا بھر کے دنیا کے گوشے میں حریت پسند اقوام سے،صہیونی مجرموں کو زبردست اور پشیمان کن جواب دے گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی تمام حکومتوں، بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ تزویراتی شجاعت اور صراحت کے ساتھ، صہیونی ریاست اور اس کے اصل حامی ـ دہشت گرد ریاستہائے متحدہ کی حکومت ـ کے مقابلے میں خاموشی کی مہر توڑ دیں اور اپنی خاموشی اور بے حسی کو ختم کر دیں، اور فعالانہ، فیصلہ کن اور مؤثر موقف اور عملی اقدامات کے ساتھ ان جرائم کے خلاف کھڑی ہو جائیں اور یمن کی بہادر قوم اور مظلوم غزہ کی حمایت کرکے، صہیونی ریاست کے جرائم اور جارحیتیں مستقل طور پر خاتم کرنے کے لئے ماحول فراہم کریں۔
آخر میں، یمنی مقاومت کے سورماؤں کی شہادت پر اس ملک کے سربلند، مضبوط اور طاقتور قائد اور عوام کو تہنیت و تعزیت پیش کرتے ہیں، حالیہ انسانیت سوز جرم کے مظلوم شہداء کے بلند مقاصد کے ساتھ اپنی عہد کی تجدید کرتے ہیں، اور بلند آواز اور فیصلہ کن انداز سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم خطے کے مظلوم عوام، خاص طور پر تاریخ ساز فلسطینی اور یمنی اقوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہم غاصب و جارح ریاست اور اس کے حامیوں کے مقابلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے؛ مقاومت و مزاحمت جاری و ساری ہے، اور فتح بالآخر حق اور حق پرست و ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے والی قوموں کی ہوگی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ