30 اگست 2025 - 20:55
یمن: صہیونی حملے میں یمنی وزیر اعظم کی شہادت کی تصدیق ہو گئی

یمن کے صدارتی سیکریٹریٹ نے خبر دی ہے کہ صنعا پر صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں کے میں یمن کے وزیر اعظم 'احمد غالب الرہوی' شہید ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی صدارتی سیکریٹریٹ نے آج ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ روز جمعرات کو وزیر اعظم احمد غالب الرہاوی کے ساتھ کئی یمنی وزراء کی شہادت کی خبر دی۔

صدارتی سیکریٹریٹ نے اس سلسلے میں کہا: "اسرائیل نے وزیر اعظم اور کئی یمنی وزراء کو ایک ورکشاپ میں نشانہ بنایا جہاں وہ ایک مشن پر تھے۔"

یمن: صہیونی حملے میں یمنی وزیر اعظم کی شہادت کی تصدیق ہو گئی

یمن نے صدارتی سیکریٹریٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ یمن کے کئی وزراء ان حملوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں جو طبی نگہداشت میں ہیں۔

صہیونی ریاست نے بھی جمعرات کو دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یمنی افواج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف سمیت کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے؛ لیکن اس یمنی کمانڈر کے پیغام کی اشاعت سے اس دعوے کا جھوٹ کھل گیا۔

یمن کے مشترکہ چیف آف اسٹاف محمد الغماری نے جمعہ کے روز ایک پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ صنعا کے غیر فوجی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کا قطعی طور پر جواب دیا جائے گا۔

صہیونی ریاست کی فضائیہ نے جمعرات کو صنعا میں کم از کم 10 مقامات ـ بشمول شہر کے جنوبی علاقے "جبل عطان" ـ کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس حملوں کے بعد، صہیونی ریاست کے چینلز 12 اور 14 نے دعویٰ کیا کہ حملوں کا مقصد یمنی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف سمیت اعلیٰ کمانڈروں کو نشانہ بنانا تھا۔

یمن کے صدارتی سیکریٹریٹ نے بھی ملتِ یمن کو یقین دلایا کہ یمنی حکومت پوری خوش اسلوبی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھے گی اور سرکاری ادارے قوم کو اپنی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم 'احمد غالب الرہوی' کی شہادت کے بعد، سیاسی بیورو کے سربراہ مہدی المشاط کو نئی کابینہ تشکیل دینے کا مشن سونپا گیا ہے۔

یمنی وزیر دفاع نے کہا: ہماری افواج صہیونیوں کو تباہ کن جواب دینے کے لئے تیار ہیں اور ہم کسی صورت میں بھی غزہ کی حمایت ترک نہیں کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha