30 اگست 2025 - 16:43
فلسطین کے دفاع میں ایران کا کردار امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے: حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کی قربانیاں اور کردار فلسطین کے دفاع میں امت مسلمہ کے لیے باعثِ افتخار ہیں، پاکستان کو بھی اسی مزاحمتی راستے پر گامزن ہونا چاہیے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے دفاع میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار اور قربانیاں پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے حالیہ چار روزہ دورۂ ایران میں انہوں نے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں، جن میں صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی،  شامل تھے۔

حافظ نعیم الرحمان نے ایرانی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع اور صیہونی سازشوں کے مقابلے میں عملی مزاحمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سازشِ سازش کے خلاف ڈٹ گیا ہے اور پاکستان کے عوام و قیادت سے بھی یہی مزاحمتی رویہ متوقع ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران اور پاکستان کو قریبی تعاون اور ہم فکری کے ذریعے نہ صرف باہمی تعلقات کو مستحکم کرنا چاہیے بلکہ فلسطین کے مسئلے پر بھی مشترکہ موقف کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی ہم آہنگی فلسطینی عوام کی مدد اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خاتمے کا راستہ ہموار کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر بھی زور دیا کہ بیانات اور سیاسی نعروں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور دشمنوں کے خلاف حقیقی مزاحمتی محاذ قائم کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha