بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کو ملکی سینیٹ میں حزب اختلاف کا نیا لیڈر مقرر کیا ہے۔
یہ فیصلہ سینیٹر شبلی فراز کے خلاف ایک انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم کے بعد ان کی پاکستان کی سینیٹ کی رکنیت معطل کئے جانے کے بعد کیا گیا۔
عمران خان، جو اگست 2018 سے اپریل 2022 تک پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے، اس عہدے سے برطرفی کے بعد اور سنہ 2023 کے موسم گرما سے متعدد مالی، سیاسی اور سیکیورٹی بدعنوانی کے مقدمات میں پابند سلاسل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ