23 اگست 2025 - 17:21
پاکستانی سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری  کی آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی سے ملاقات

نجف اشرف میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا ااپنے وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی سے ملاقات کی

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چیئرمین اور سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے آج مقدس شہر نجف میں آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علما اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔
ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمیٰ نجفی نے حوزہ علمیہ نجف کی تاریخی اور علمی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس کے اُس عظیم کردار کو اجاگر کیا

جس کے ذریعے صدیوں سے نمایاں اسلامی علما اور مفکرین کی پرورش ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے عصر حاضر میں اسلامی علما کی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے

اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کو جدید دور کے چیلنجز سے نکالنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دورے کے دوران سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے آیت اللہ العظمیٰ نجفی کو عالم اسلام بالخصوص برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک عظیم الٰہی نعمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا:
"آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین النجفی عالم اسلام کے لیے بالعموم اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے بالخصوص ایک بڑی الٰہی نعمت ہیں۔

آپ کی ذات ہم سب کے لیے امید کا ذریعہ ہے اور آپ کا دفتر پوری امت مسلمہ اور جنوبی ایشیا کے مومنین کے لیے ایک روحانی پناہ گاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha