26 اگست 2025 - 14:52
مارک رافلو: غزہ کی صورتحال طاقتوروں کے فیصلوں کا نتیجہ ہے

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور مارول فلم سیریز کے اسٹار مارک رافلو نے غزہ میں قحط اور انسانی المیے کی سخت مذمت کی اور عالمی رہنماؤں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، رافلو نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف ایک المیہ نہیں بلکہ انسانی حقوق کے خلاف ایک جرم ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب عالمی طاقتیں خاموش رہتی ہیں اور کوئی اقدام نہیں اٹھاتی، تو اس کی وجہ سے یہ انسانی المیہ ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بچے گرسنگی اور قحط کا شکار ہو رہے ہیں، یہ کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ طاقتور افراد کے شعوری فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

رافلو نے عالمی رہنماؤں کو خبردار کیا کہ خاموشی دراصل ہمدردی کے بجائے جرم میں شریک ہونے کے مترادف ہے اور انسانیت ہم سے زیادہ مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے عالمی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی آواز بلند کریں اور اس بحران کو ختم کرنے کا مطالبہ کریں۔ رافلو نے کہا کہ قحط، نسل کشی اور تباہی کو روکنے، جواب دہی اور زندگی کے حق کے لیے جدوجہد کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha