اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بیروت میں ایران کے سفیر ، مجتبی امانی نے العالم نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ:
ایران مستحکم اور قاطع انداز میں لبنان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی قبیلے یا گروہ میں تفریق نہیں کرتا۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کی لبنان کے ساتھ حمایت صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہے۔
ایران مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہتا ہے، مزاحمت اور عوام کی خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے اور ہر اس شخص کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھاتا ہے جسے اس کی ضرورت ہو
آپ کا تبصرہ