22 جولائی 2025 - 17:46
ایران نے اپنے قاصد سیٹلائٹ لانچر استعمال کرتے ہوئے سب اوربٹل کا کامیاب تجربہ کیا

اس تجربے سے حاصل ہونے والے نتائج کو ملک کے سیٹلائٹس اور خلائی نظاموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے 'قاصد' سیٹلائٹ لانچر میزائل کے ذریعے سب اوربٹل کا کامیاب تجربہ کیا۔

قاصد سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک ذیلی تجربہ کیا گیا تھا، جس کا مقصد ایرانی خلائی صنعت میں ترقی کے تحت کچھ نئی ذیلی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینا تھا۔

اس تجربے سے حاصل ہونے والے نتائج کو ملک کے سیٹلائٹس اور خلائی نظاموں کی کارکردگی کی بہتری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ "سب اوربٹل" وہ فلائٹ ہے جو مدار تک تو نہیں پہنچتی لیکن خلائی سرحد (100 کلومیٹر) کو عبور کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha