اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزارت دفاع کی خلائی صنعت کے ترجمان سید احمد حسینی کا کہنا تھا کہ ایران، عالم اسلام میں سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ اور سیٹلائٹ لانچر کی ڈیزاننگ، تعمیر اور سارے کام مقامی سطح پر انجام دیئے گئے اور ایرانی ماہرین کی کوششیں اس بارے میں قابل تعریف ہے۔
سید احمد حسینی کا کہنا تھا کہ ظفر سیٹلائٹ اور سیمرغ سیٹلائٹ لانچر کو خلاء میں بھیجنے سے پہلے متعدد تجربے انجام دیئے گئے جو کامیاب رہے۔
ایرانی ماہرین نے ظفر نامی ایرانی سیٹلائٹ کو سطح زمین سے پانچ سو کیلومیٹر کے مدار میں لانچ کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔ پروگرام کے مطابق ظفر سیٹلائٹ کم سے کم ڈیڑھ سال تک مدار میں رہے گا ۔ اس کا وزن ایک سو تیرہ کیلو گرام ہے۔
ظفر سیٹلائٹ کے اپلیکیشنز میں جھیلوں کی حدود اور ساحلی پٹیوں کی نگرانی، اراضی اور زرعی زمینوں کے نقشوں کی جدید کاری، مستقل اور موسمی جھیلوں کی تبدیلیوں کی نگرانی، شہری علاقوں میں بحران کے بعد پہنچنے والے نقصانات، بنیادی ڈھانچوں کی تیاری اور شہری علاقوں کے حدود اربعہ میں توسیع و ترقی کا تعین و نگرانی کرنا شامل ہے۔
/129