13 نومبر 2014 - 13:00
حزب اللہ لبنان کے ساتھ اہلسنت اور عیسائیوں کا اتحاد

ایک لبنانی اخبار کے مطابق لبنان کے بقاع علاقہ میں حزب اللہ لبنان کے ساتھ اہلسنت ، دروزی ملیشیا اور عیسائیوں نے داعش دہشت گردوں کے خلاف اتحاد کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک لبنانی اخبار کے مطابق لبنان کے بقاع علاقہ میں حزب اللہ لبنان کے ساتھ اہلسنت ، دروزی ملیشیا اور عیسائیوں نے داعش دہشت گردوں کے خلاف اتحاد کیا ہے۔

حزب اللہ نے بعض اہلسنت جوانوں ، عیسائیوں جوانوں اور دروزی ملیشیاء کی داعش کے خلاف تربیت کا آغاز کردیا ہے داعش دہشت گردوں سے سنیوں اور عیسائیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے اور حزب اللہ لبنان نے اہلسنت اور عیسائیوں کے ساتھ ملکر داعش کے خلاف اتحاد قائم کرلیا ہے۔عراق اور شام کی طرح لبنان کو بھی داعش دہشت گردوں کی طرف سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

.......

/169