24 جون 2025 - 05:37
ایرانی جوابی کاروائی "وعدہ صادق-3" نے غاصب صہیونیوں پر جنگ بندی ٹھونس دی ہے

کل رات ایران نے قطر میں امریکی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے قطر میں امریکہ کے العدید فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تو ٹرمپ نے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا جس میں ٹرمپ کی گڑگڑاہٹ بالکل واضح و عیاں تھی۔ چنانچہ ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگر صہیونی ریاست ایرانی وقت کے مطابق صبح 04:00 تک جنگ بند کرے تو ہم بھی جنگ بندی کے بارے میں سوچ سکیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اعلان ہؤا کہ جنگ بندی ایرانی وقت کے وقت ساڑھے سات بجے نافذ ہوگی، جس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے صہیونی ریاست کے خلاف میزائل حملوں کی چھ لہروں کا اہتمام کیا اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونیوں کے حساس ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

صہیونی وزیر اعظم نے ذرائع ابلاغ کو ہدایت کی ہے کہ ایرانی حملوں کے بارے میں اظہار خیال کرنے سے گریز کریں۔

کچھ ذرائع نے کہا کہ ایران نے جنگ بندی کی تجویز اس شرط پر قبول کر لی ہے کہ وہ آخری لمحے تک صہیونیوں کو نشانہ بنائے گا اور صہیونی جوابی اقدام نہیں کریں گے!

اب تہران میں 08:08؛ کہا جاتا ہے کہ جنگ بندی ہوچکی ہے اور یوں ایران کی فتح یقینی ہو چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha