20 جون 2025 - 15:53
اسرائیل کے مقابلے میں ایران کی حمایت کرتے ہیں، اخوان المسلمون

اخوان المسلمون نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی ریاست کو یہ بات سمجھ میں آئی ہے کہ فلسطینی مقاومت کا خاتمہ ناممکن ہے؛ اور وہ سمجھتی ہے کہ اس کے خاتمے کے لئے جارحیت کا دائرہ مقاومت کے اصل مرکز ـ یعنی ایران ـ تک پھیلانا چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اخوان المسلمون نے رہبر انقلاب امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے: ہم صہیونی جارحیت کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

اس پیغام کے کچھ دوسرے نکات:

- ہم کمانڈروں، سائنسدانوں اور بے گناہ ایرانی عوام کی شہادت پر آپ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

- ایران پر اسرائیلی جارحیت در حقیقت ملت فلسطین پر جارحیت کا نیا مرحلہ ہے۔

- اسرائیلی دشمن اسلامی جمہوریہ سے فلسطینی مقاومت کی حمایت کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

- اسرائیلی دشمن کو سات اکتوبر 2023 کے معرکے میں شکست ہوئی جس کے بعد امریکہ سمیت مغربی ممالک اس کو وسیع پیمانے پر امداد فراہم کر رہے ہیں اور وہ اس صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔

- صہیونی ریاست کو یہ بات سمجھ میں آئی ہے کہ فلسطینی مقاومت کا خاتمہ ناممکن ہے؛ اور وہ سمجھتی ہے کہ اس کے خاتمے کے لئے جارحیت کا دائرہ مقاومت کے اصل مرکز ـ یعنی ایران ـ تک پھیلانا چاہئے۔

- امت مسلمہ آج فلسطین، لبنان، یمن اور ایران میں قابل قدر جانفشانیاں کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنی پوری کوششوں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے قیام پر مرکوز ہونا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha