16 جون 2025 - 18:02
صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑے ہيں ، پاکستان

اسرائيل کے مقابلے میں دنیائے اسلام میں اتحاد کی ضرورت ہے اور پاکستان ایران کے مفادات کا دفاع کرے گا ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اسرائیل کو "سرکش اور غیر قانونی حکومت" قرار دیا اور کہا کہ جب تک مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نہیں نکلتا، صیہونی ریاست کا وجود ناجائز رہے گا۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں اور عالم اسلام کو اس غاصب حکومت سے تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہیے کیونکہ اسرائیل خطے کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں بھی ایران کے دفاع میں کھل کر موقف اپنایا اور کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر ایران کی حمایت جاری رکھے گا اور عالم اسلام کو چاہیے کہ صیہونی جارحیت کے خلاف متحد ہو۔

ادھر پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بھی متفقہ قراردادوں کے ذریعے ایران سے یکجہتی اور صیہونی جرائم کی مذمت کا اعلان کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha