اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستانی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں، ایران کا مکمل ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے، پاکستانی حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، او آئی سی اجلاس بلانے کےلیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلامی امہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔ بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو اس نے اسرائیلی ڈرون استعمال کیے، اسرائیل کا دوسرا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ