سیاسی حلقوں نے سعودی شخصیت کی پاکستان آمد کو انتہائی اہم قرار دیدیاہے ‘ لاہور کے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات اور پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کے گھیرے میں ساڑھے چھ بجے شام لاہور کے پرانے ایئرپورٹ پر شیخ سعید کے خصوصی طیارے نے لینڈ کیا جس کے بعد سعودی شخصیت اور شریف برادران رائے ونڈ کیلئے روانہ ہو گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ وہی سعودی شخصیت ہے جو اس سے پہلے بھی شریف برادران کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیتی رہی ہے اور پرویز مشرف کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی 12اکتوبر 1999ء کو ختم کی جانے والی حکومت کے بعد بھی اسی سعودی شخصیت نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے شریف برادران کو پاکستان سے جدہ پہنچا یا تھا اورپھر ان کی وطن واپسی کو بھی یقینی بنایا تھا اور اب جب شریف برادران کی اہلیت کیس کے علاوہ پاکستان میں لانگ مارچ ‘پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بعض ایشو ز پر اختلافات ہیں تو ان حالات میں سعودی شخصیت کی آمد کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ وہ حکومت اور (ن) لیگ میں پائے جانے والے اختلافات اور دیگر ایشوز کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 136226
سعودی عرب کی اہم حکومتی شخصیت شیخ سعید گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے ‘ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایئر پورٹ پران کا استقبال کیا۔