اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر پاک فوج زندہ آباد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضا گونجتی رہی، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔
پختون طلبہ نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب میں کہنا تھا کہ اللہ کے حکم سے پیارا پاکستان آہنی دیواربن کرکھڑا ہوا اور مودی کی حکمت عملی کو غلط ثابت کر دیا، لوگ سمجھتے تھے کہ یہاں کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے دور ہیں، ہر گزنہیں، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایک مٹھی کی طرح تھی اور ایسے ہی رہے گی.
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مساجد کو شہید اور لوگوں کو ذبح کرنے والوں کا اسلام، خیبرپختونخوا، پختونوں کی روایات سے کوئی تعلق نہیں، خارجی نور ولی کہتا ہے کہ اسلام میں اجازت ہے کہ آپ کافروں سے مدد لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کے پاکستان بننے کا وقت آگیا، ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر کسی نے دوبارہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا، دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان ہے، قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھیں ہیں اور رہیں گی، ہم اپنے افغان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ تم برائے مہربانی دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو، تم ہندوستان کے آلہ کار نہ بنو، اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔
آپ کا تبصرہ