5 مئی 2025 - 15:08
یمن کی مسلح افواج کا صہیونی ریاست کی فضائی ناکہ بندی کا اعلان 

یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے اسرائیلی ہوائی اڈوں پر مسلسل حملوں کو اپنے اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے اور وہ اس ریاست کی فضائی ناکہ بندی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کے خلاف فوجی کارروائیوں میں توسیع کے فیصلے کے جواب میں وہ اس ریاست کی فضائی ناکہ بندی شروع کر رہی ہیں۔
بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ان نئی کاروائیوں کا ارتکاز صہیونی ریاست کے ہوائی اڈوں ـ بالخصوص بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے ـ پر ہوگا۔ 
بیان میں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہیں اپنے مسافروں اور طیاروں کی حفاظت کوئی اہمیت رکھتی ہے تو وہ اسرائیلی ہوائی اڈوں کی طرف پرواز کرنے سے گریز کریں اور جاری کردہ وارننگ کو سنجیدگی سے لیں۔
یمنی مسلح افواج کے بیان میں آیا ہے کہ "ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ یمنی قوم ایک آزاد، باوقار اور خودمختار قوم ہے اور وہ جارحانہ پالیسیوں اور عرب ممالک بالخصوص لبنان اور شام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوششوں کے خلاف خاموش نہیں رہے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے: "یمینی قوم دشمن کا سامنا کرنے سے کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہوئی اور نہ ہے وہ دشمن کے ساتھ لڑنے سے گھبرتی ہے اور نہ ہی کبھی ہتھیار ڈالے گی۔ اللہ ہمارا مددگار ہے اور فتح یمنی عوام اور امت مسلمہ کے تمام آزاد لوگوں کی ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha