خیبر ایجنسی:مکان پر گولا گرنے سے ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق  خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے حاجی ڈنڈ میں نا معلوم مقام سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ ایک مکان پر گرنے سے دو بچے اور دو خواتین جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ۔جنہیں پشاور اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔دوسری طرف تحصیل باڑہ میں ہی ایف سی قلعے پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوئے ۔پشاوربم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی گئی  ویڈیو میں سیاہ رنگ کی گاڑی کو مال روڈ سے نجی بینک کی پارکنگ کے سامنے مڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسی سیاہ رنگ کی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لدا ہو ا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے جبکہ دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کر لی تھی۔  خیبر اور سوات میں فورسز کی کارروائیاں،30 جنگجو ہلاک، طالبان کی وسیع پیمانے پر خودکش حملوں کی دھمکی  سوات‘ باجوڑ اور خیبر ایجنسی میں فورسز نے جھڑپوں اور بمباری سے 30 جنگجو ہلاک‘ متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے، فورسز نے اہم کمانڈر رحمت سمیت 6 شدت گرفتار کر لئے‘ 7 نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا، میرانشاہ میں 2 دھماکوں کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہو گئے،کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔ ادھر آپریشن راہ راست،3 شدت پسند ہلاک ہوگئے؛ باجوڑ میں ایک گھر پر ماٹر کا گولہ گرنے سے ایک بچی سمیت چار افراد جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ میران شاہ بازار میں بٹیر لڑانے کے میدان میں دو دھماکے 30 منٹ کے دورانیے میں ہوئے جن میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ انٹیلی جنس اداروں نے میر علی میں طالبان کمانڈروں کے ایک اجلاس میں ہونے والی گفتگو ٹیپ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کمانڈر تحریک طالبان کے سربراہ بیت الله محسود کی نعش کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر پورے ملک میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق طالبان شدت پسند بیت الله محسود کی ہلاکت کے بعد ان کی ویڈیو جاری ہونے سے سخت بے چینی اور مایوسی کا شکار ہیں اور وہ اس کا بدلہ ملک میں خود کش حملے کرکے لینا چاہتے ہیں ذرائع کے مطابق یہ انٹیلی جنس رپورٹ اعلیٰ حکومتی حکام کو بھجوا دی گئی ہے انٹیلی جنس اداروں نے طالبان کمانڈروں کی گفتگو اور انکی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کی ہیں۔خیبر ایجنسی سے پشاور کے مختلف علاقوں پر پانچ راکٹ فائرخیبرایجنسی سے پشاور کے مختلف علاقوں پشتہ خرہ، باڑہ گیٹ اور نواں کلے پر پانچ راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ فائر کئے گئے دو راکٹ ایئر پورٹ، دو نوے کلی اور ایک پشتہ خرہ میں قائم ایک ہائی اسکول پر گرا جس کے باعث اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ راکٹ حملوں کے بعد پولیس اور ایف سی نے متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ادھر باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔