15 مئی 2025 - 15:21
ایرانی ڈرون بہت اچھے، تیزرفتاراور ہلاکت خیز ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ + ویڈیو

امریکی صدر نے دوحہ ـ قطر ميں ایک نشست کے دوران ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کی تعریف کی، ایرانی ڈرونز خریدنے کی آرزو!

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایران دشمن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ـ دوحہ ـ قطر میں ایک نشست کے دوران ـ ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کی تعریف کرنا پڑی۔ ذیل میں دیکھئے تو آپ بھی اس بات کے موافق ہونگے کہ ان کی باتوں سے ایرانی ڈرونز خریدنے کی آرزو جھلکتی ہے۔

ایرانی ڈرون بہت اچھے، تیزرفتاراور ہلاکت خیز ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ + ویڈیو

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوحہ ـ قطر میں ایک نشست میں بات چیت کرتے ہوئے ایرانی ڈرونز کی تعریف کرتے ہوئے کہا: "بہت اچھے، تیز رفتار اور ہلاکت خیز"۔

ٹرمپ نے قطر کے دارالحکومت میں موجود بڑی امریکی کمپنیوں کے سربراہوں سے بات چیت کرتے ہوئے تہران - واشنگٹن جوہری مذاکرات کا تذکرہ کرتے ہوئے ایران کے ڈرون پروگرام کی تعریف و تمجید کی۔

انھوں نے کہا: "میں نے ایک (امریکی) کمپنی سے کہا کہ مجھے بہت سارے ڈرونز کی ضرورت ہے۔ ایران میں بہت اچھے ڈرون بنائے جاتے ہیں؛ وہ 35 سے 40 ہزار ڈالر کی لاگت سے ڈرون بناتے ہیں۔ اس کمپنی کے لوگ دو ہفتے بعد میرے پاس آئے اور ایک ڈرون بھی ساتھ لائے جس کی قیمت چار کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی۔ میں نے ان سے کہا: مجھے یہ نہیں چاہئے، میرا مطلب وہ ڈرون ہے جو زیادہ سے زیادہ 35 سے 40 ہزار ڈالر کی لاگت سے تیار ہوتے ہیں۔ وہ ڈرون بہت اچھے ہیں، بہت تیزرفتار، ہلاکت خیز اور خوفناک ہیں"۔

ٹرمپ کی باتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ شدید دشمنی اور صہیونیوں سے گہری دوستی کے باوجود، وہ ایرانی ڈرونز خریدنے کے آرزومند ہیں!!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha