24 دسمبر 2024 - 14:06
ضلع کرم آفت زدہ قرار، پارا چنار میں سڑک بندش کیخلاف دھرنا جاری

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کُرم کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ صوبائی حکومت نے وفاق سے ضلع کُرم میں ایف سی کی تعینات کرنے کی درخؤاست کردی جب کہ 77ویں روز بھی ضلع بھر میں آمدو روفت کے ذرائع اور سڑکیں آج بھی بند ہیں۔

  اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ  مطابق کُرم میں کھانے پینے کی اشیا اور ایندھن ناپید ہوگیا اور ادویات کی شدید قلت ہے، ادھر  پاراچنار کے نوجوانوں کا سڑک بندش کے خلاف دھرنا جاری ہے واضح رہے کہ 77 ویں روز بھی پاراچنار کی طرف جانے والی سڑک اب تک بند ہے 

وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے اموات کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین اطلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے اس وقت نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے دھرنے کو پاراچنار کے دھرنے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے