12 اکتوبر 2025 - 20:56
ویڈیو | پاکستان اور افغان طالبان کیوں لڑ پڑے؟

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے اور دو ملک ایک دوسرے پر الزامات اور شدید حملے کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || نو اکتوبر، کو پاکستان نے مشرقی افغانستان پر فضائی حملہ کرکے دعوی کیا کہ اس نے تحریک طالبان پاکستان (TTP) ٹولے کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

افغان طالبان نے کہا کہ کابل پر بمباریوں میں غیر فوجی علاقے نشانہ بنے ہیں اور افغانستان کے غیر فوجی اور شہری علاقے نشانہ بنے ہیں۔

10 اکتوبر کو طالبان نے خبردار کیا کہ جارحیت دہرائے جانے کی صورت میں، فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ طالبان نے ساتھ ہی ہائی الرٹ کا اعلان کیا۔

11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی رات کو طالبان فورسز نے پاکستان کے کئی سرحدی چوکیوں پر حملہ کیا اور گھمسان کی جنگ چھڑ گئی۔

طالبان نے دعوی کیا کہ اس نے 25 پاکستانی فوجی چوکیوں پر قبضہ کیا ہے اور "دشمن فوج" کے 58 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاکستان نے جواباً اعلان کیا کہ اس نے 19 چوکیاں آزآد کرائی ہیں اور طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کیا ہے۔

ان جھڑپوں کے بعد طورخم اور چمن کی سرحدیں بند ہو گئیں اور دو ملک کشیدگی کے نئے مرحلے میں داخل ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha