اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
میادین کے رپورٹر نے حزبالله کی طرف سے فلسطین اشغالی پر
میزائل حملے کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق کئی شہروں میں خطرے کے سائرن بج
اُٹھے ہیں اور بعض علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ حملے شہر
اشغالی صفد میں آگ بھڑکانے کا باعث بنے ہیں۔ حزبالله لبنان نے ایک بیان میں کہا
کہ انہوں نے اسرائیل کی شمالی سرحدی دفاعی بیس کو کاتیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا
ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً ۲۰ راکٹ شہر صفد کی طرف فائر کیے
گئے ہیں۔
اس بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں کوئی زخمی نہیں
ہوا۔ تاہم، اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل "کان" نے صفد کے قریب ایک عمارت کو
راکٹ کے دھماکے سے نقصان پہنچنے کی تصاویر نشر کی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے صفد کے
قریب محلے میں سائرن بجنے کی وجہ راکٹوں کے ملبے کے گرنے کے امکان کی تشویش بتائی
ہے۔ ٹائمز اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ فائر فائٹرز اس آگ کو قابو کرنے کی کوشش کر
رہے ہیں جو راکٹ کے گرنے سے بھڑک اُٹھی ہے
14 ستمبر 2024 - 11:37
News ID: 1485039
اسرائیلی فوج نے صفد کے قریب محلے میں سائرن بجنے کی وجہ راکٹوں کے ملبے کے گرنے کے امکان کی تشویش بتائی ہے۔