-
علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے اہم ملاقات، نصابِ مدارس اور قومی مسائل پر تبادلہ خیال
گلگت بلتستان، پاراچنار سمیت عوامی مسائل کے حل کے لیے قابل عمل تجاویز پر اتفاق
-
شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کا اہم اجلاس، مفتی صداقت فریدی کی حدیث ثقلین پر عمل کی تلقین
علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر سرپرستی شیعہ علماء کونسل پاکستان کی وسطی پنجاب صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر سید ساجد حسین نقوی نے کی۔
-
طاہر حسن نئیر کی علامہ احمد اقبال رضوی سے اہم ملاقات، دسمبر تک تنظیم سازی مکمل کرنے کا عزم
صوبائی ڈھانچہ مضبوط کرنے اور اضلاع کی کارکردگی بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
-
5300 ارب کی کرپشن، ملک تباہی کی طرف، پیکا سے میڈیا کا گلا دبا دیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی میڈیا سے گفتگو
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے ہی اسلام آباد میں دفعہ 144 لگا دی گئی، کیا ہم یہاں پتھر مارنے آئے تھے؟ عمران خان کا حق ہے کہ انہیں ان کے آئینی و قانونی حقوق دیے جائیں، ان کی بہنوں کو ملاقات کا حق ہے کہ انہیں ملنے دیا جائے۔
-
پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی
کراچی پورٹ سے ایرانی بندرگاہ چابہار تک بحری سفری سروس (فیری) کا آغاز یکم جنوری 2026 سے کردیا جائے گا،
-
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی
سمری کو ایوان صدر بھجوادیا گیا
-
کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے فیکٹری کی عمارت گرگئی
کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ شدید ہوگئی ہے ، آگ سے فیکٹری کی عمارت گرگئی ہے۔
-
جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما: ایران اور محور مزاحمت امتِ مسلمہ کے لیے متحد آواز ہیں
جماعت اسلامی پاکستان کے معاون جنرل سیکرٹری اور امیر مولوی عبدالحق ہاشمی نے عالمی ویبنار میں کہا کہ ایران اور محورِ مزاحمت نے فلسطینی عوام کی حمایت میں امتِ مسلمہ کے لیے ایک متحد اور مؤثر آواز قائم کی ہے۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی: امام حسینؑ ظلم کے خلاف مزاحمت کا عالمی پیغام ہیں
جیکب آباد کے علاقے سبایو گڑھی میں منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجالسِ حسینؑ انسانیت کو ظلم و جبر کے خلاف قیام اور مزاحمت کا درس دیتی ہیں، جبکہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور جاری نسل کشی عالمی ضمیر کے لیے کھلا چیلنج ہے۔
-
سندھ: قصبو شھر میں مجلس وحدت مسلمین کی کابینہ کی حلف برداری، تنظیم کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ ضلعہ دادو تحصیل قصبو کی یونٹ نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی شاندار تقریب امام بارگاہ حیدری شاہوانی میں منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی عہدیداران نے حلف اٹھاتے ہوئے تنظیم کو مزید منظم اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی: پائیدار امن ترقی کی اصل بنیاد ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں منتخب رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی شیر محمد مغیری اور شہری اتحاد کی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران ضلع میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار امن کو تجارت، ترقی اور اجتماعی خوشحالی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
-
پاکستان اور ایران کا اسلام آباد تا تہران استنبول مال بردار ٹرین شروع کرنے پر اتفاق
پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر ریلوے حنیف عباس سے ملاقات اور باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
-
پاک بحرین عسکری تعلقات کو مزیر مضبوط بنانے کا عزم
عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
-
ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔
-
بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے: عظمیٰ خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان: آج انسانیت ماضی سے زیادہ سخت غلامی کا شکار ہے
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ انسان آزاد پیدا ہوا مگر آج فرد کی غلامی کی جگہ قوموں اور ریاستوں کی غلامی نے لے لی ہے، جو کہیں زیادہ سخت اور سنگین ہے۔
-
پاک افغان کشیدگی؛
سعودی عرب کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان خفیہ طور پر مذاکرات ہوئے، ذرائع
سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف دو ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔
-
ناقص انسداد؛
پاکستان: کوئٹہ کی خاموشی کو حکمران طبقہ استحکام سمجھ بیٹھا ہے
کوئٹہ کی اداسی مزید گہری ہوتی جارہی ہے۔ خوف سے زیادہ، ایک ایسی بھاری خاموشی ہے جو شہر اور اس کے لوگوں کو اپنے گھیرے میں لیے ہوئے ہے جبکہ ایک پُراسرار سکوت ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی گرفت سخت کیے جارہا ہے۔ شہر کی سیکیورٹی کے بارے میں تشویش ہر جگہ محسوس کی جا سکتی ہے۔
-
کراچی:فلسطینی عوام کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ
یوم بین الاقوامی یکجہتی فلسطینی عوام کے موقع پر کراچی پریس کلب کے باہر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا، جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے فلسطین کے حق میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
-
کراچی: جامعہ المصطفیٰ شعبہ خواتین میں علمی و تحقیقی نشست
جامعہ المصطفیٰ شعبہ خواتین کراچی میں "طلبہ میں مؤثر مطالعے کی عادات پر نفسیاتی عوامل کے اثرات" کے موضوع پر ایک علمی و تحقیقی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
-
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں، ضلعی انتظامیہ
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
-
تینوں صوبوں سے افغان شہریوں کو نکالا جا رہا ہے، لیکن کے پی میں تحفظ دیا جارہا ہے: محسن نقوی
ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں، افغان طالبان دہشتگردوں کو لگام دیں: وزیر داخلہ۔
-
شیراز اور لاہور کی دوستی، ثقافتی اور سیاحتی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق
شیراز میں فارس کے صوبائی گورنر اور پاکستان کے وزیر ثقافت نے دو طرفہ تعلقات میں ثقافت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ شیراز اور لاہور کی خواہش برادری، فارسی زبان کی ترقی اور مشترکہ نوروزی فضائی رابطے کے منصوبے زیرِ بحث آئے۔
-
واشنگٹن پوسٹ: بھارت کے ساتھ طالبان کے تعلقات افغانستان اور پاکستان میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں
امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق افغانستان اور پاکستان میں فوجی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور طالبان اور بھارت کے درمیان حالیہ تعلقات کو اس کشیدگی کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
-
تصویری رپورٹ| پارہ چنار میں حجتہ الاسلام المسلمین شہید علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کی گیارہویں برسی منائی گئی
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق عالم، مجاہد، مدبر، محقق، پیکر شجاعت و انقلاب حجتہ الاسلام المسلمین شہید علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کی گیارہویں برسی آج مرکزی عید گاہ نزد زیارت شہید عرفانی عقیدت و احترام، عزت و تکریم اور وقار کے ساتھ منائی گئی۔
-
تصویری رپورٹ| پاکستان کے شہر چکوال میں وحدت امت کانفرنس منعقد ہوئی
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر چکوال میں وحدت امت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علامہ استاد جواد نقوی اور اہل سنت کے معروف علماء اور مومنین نے شرکت کی
-
غزہ امن فورس کا حصہ بننے کو تیار، حماس کو غیرمسلح کرنے پر نہیں: پاکستان
پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتے کو کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے قیام کے لیے تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں اپنی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے
-
جبر و ظلم کے خلاف خاموشی مزید قربانیوں کا سبب بنے گی: علامہ مقصود علی ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا، کیونکہ جتنی دیر خاموشی رہے گی اتنی ہی زیادہ قربانیاں دینا پڑیں گی۔
-
عراق پاکستان تعلقات؛
پاک فوج کا عراقی فوج کیلئے اسپیشل فورسز ٹریننگ کا کامیاب انعقاد
پاکستانی فوج نے عراقی فوج کے دستوں کے لئے اسپیشل فورسز کی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔
-
فن لینڈ کا ’آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات‘ کی بنیاد پر پاکستان میں سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ
فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ (28 نومبر) کو جاری ایک بیان میں کہا کہ وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد، کابل اور یانگون (رنگون - میانمار) میں فن لینڈ کے سفارتخانوں کو 2026 میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔