اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا ہے کہ ترلائی کلاں جامع مسجد قصرِ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کی نماز پر وحشیانہ اور بزدلانہ حبملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نمازیوں کو شہید کرنے والے گمراہ اور امریکہ اسرائیل اور ہندوستان کے آلہ کار ہیں، حکومت کی ترجیحات میں عوام کا تحفظ سرے سے ہے ہی نہیں، معصوم شہری آئے روز ایسے سانحات کا شکار ہوتے ہیں اور حکومت وقتی بیانات دے کر خاموش ہو جاتی ہے، جب تک دہشت گرد عناصر اور ان کے ہنڈلیرز پر آہنی گرفت نا ڈالی جائے گی دہشت گردی کا ناسور قابو میں آنے والا نہیں۔
آپ کا تبصرہ