-
ٹرمپ کی شیخیاں؛
میں نہ ہوتا تو روس پورے یوکرین پر قبضہ کر چکا ہوتا، ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ میں امریکہ کے فیصلہ کن کردار پر زور دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر وہ برسراقتدار نہ ہوتے تو ماسکو اب تک پورے یوکرین پر کنٹرول حاصل کر چکا ہوتا!
-
واشنگٹن نے وینزویلا میں امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی کی تردید کر دی
امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے واضح کیا ہے کہ امریکا وینزویلا میں اپنی فوج تعینات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور واشنگٹن کاراکاس کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں ہے۔
-
ٹرمپ کا وینزویلا کے تیل پر فیصلہ جمعہ کو متوقع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کے روز بڑی تیل کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کے دوران وینزویلا کے تیل سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے۔
-
12 روزہ دفاع مقدس؛
ایران کے خلاف مغرب کے ہلاکت خیز اور ناکام اندازے + ویڈیو
حال ہی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان فوجی جھڑپ سے ظاہر ہؤا ہے کہ مغربی تھنک ٹینکس اور امریکی صدر کے عجلت میں لئے گئے فیصلے، ـ جو غلط اندازوں اور گمراہ کن مفروضوں پر استوار تھے، ـ کس طرح ایک محدود بحران کو ایک مہنگے اور غیر متوقع تصادم میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اور یہ بھی ثابت ہؤا کہ اگر وہ حربے ایران کے خلاف آزمانا چاہیں جو وہ دوسروں کے خلاف آزماتے رہے ہیں تو یہ ممکن نہیں اور اس کی کامیابی کا تصور محض ایک "خیالِ باطل" ہے۔
-
دانمارک کی وزیرِ اعظم: واشنگٹن کا گرینلینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کا خواب نیٹو کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے
دانمارک کی وزیرِ اعظم متہ فردریکسن نے کہا ہے کہ اگر امریکہ گرینلینڈ پر کنٹرول حاصل کر لے تو اس سے نیٹو کے اتحاد اور عالمی سکیورٹی خطرے میں آ سکتی ہے۔
-
اسرائیل کا غزہ کیلئے امداد روکنا ناقابل معافی ہے، ہمیش فالکنر
برطانوی منسٹر فار مڈل ایسٹ ہمیش فالکنر نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کے لیے امداد اور ٹینٹ روکنا ناقابل معافی ہے۔
-
پوپ کا وینزویلا کی خودمختاری پر حملے اور مادورو کی گرفتاری پر ردعمل
پوپ لیو چودہ نے امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور وینزویلا کی سرزمین کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
برازیل میں امریکہ کے وینزویلا پر حملے اور مادورو کے اغوا کے خلاف مظاہرے
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں سینکڑوں شہریوں نے جمع ہو کر وینزویلا کے خلاف واشنگٹن کے اقدامات اور اس ملک کے صدر کے اغوا کی شدید مذمت کی۔
-
برطانیہ میں فلسطینی سفارتخانے کا باضابطہ افتتاح
، لندن میں فلسطین کے سفارتخانے کا باضابطہ افتتاح پیر کے روز ایک مختصر تقریب میں کیا گیا۔ فلسطینی سفیر حسام زملط نے اس موقع کو برطانوی فلسطینی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
-
استعمار کا نیا ٹرمپک نظریہ؛
گرین لینڈ، ٹرمپ کے نئے علاقائی استعماری نظریے کا اگلا ہدف
امریکی خارجہ پالیسی میں حالیہ پیش رفت، خاص طور پر وینزویلا کے واقعات کے بعد، یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا واشنگٹن علاقائی طاقت کے استعمال کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہؤا ہے۔ امریکی سرکاری بیانات میں گرین لینڈ کا نام دوبارہ شامل ہونا اور اس کے گرد سیاسی سرگرمیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ٹرمپ کا "نئے علاقائی قبضے" عملدااری کی توسیع کا نظریہ محض ایک نعرے سے بڑھ کر دنیا کے شمال میں ایک عملی حکمتِ عملی بن سکتا ہے۔
-
تصویری رپورٹ | آسٹریلیا میں حضرت علی ع کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے محفل
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں حضرت علی ع کی ولادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
برازیل کے صدر نے وینزویلا پر امریکی جارحیت اور مادورو کے اغوا کی شدید مذمت کی
برازیل کے صدر لوئیز اِناثیو لولا دا سلوا نے وینزویلا کے خلاف امریکہ کی فوجی کارروائی اور صدر نیکولس مادورو کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے وینزویلا کی خودمختاری کی توہین اور ’’ناقابلِ قبول سرخ لکیر‘‘ عبور کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
-
لاطینی امریکہ میں امریکہ کی ریشہ دوانیاں؛
امریکہ فوراً مادورو کی موجودگی کی جگہ بتائے، روس
روسی کے محکمۂ خارجہ نے وینزویلا کے صدر کے ملک سے نکلنے کی اطلاعات کے جواب میں، امریکہ سے فوری طور پر ان اور ان کی اہلیہ کی موجودگی کی جگہ کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
وینزوئلا کی تازہ صورتحال: المیادین کے مطابق صدر نکولس مادورو مکمل طور پر محفوظ ہیں
لبنانی ٹی وی چینل المیادین نے وینزوئلا کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر نکولس مادورو مکمل صحت اور سکیورٹی میں ہیں، جبکہ ملک کی داخلی صورتحال مستحکم، قابو میں اور مؤثر انداز میں منظم ہے۔
-
کیوبا: امریکی ریاستی دہشت گردی نے پورے براعظمِ امریکا کو نشانہ بنا دیا
کیوبا کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے حالیہ حملے نہ صرف وینزوئلا بلکہ پورے لاطینی امریکا کے امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
-
ویڈیو | کاراکاس میں امریکی ہیلی کاپٹر کی جانب سے ایک ہدف پر فائرنگ کا لمحہ
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر وینزوئلا کے دارالحکومت کاراکاس میں ایک مخصوص ہدف پر فائرنگ کر رہا ہے۔
-
امریکا کے وینزویلا کے مختلف شہروں میں حملے
وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے صدر ٹرمپ کے حکم کے بعد کیے گئے۔
-
ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ مؤقف پر اسلامی جمہوریہ ایران کا سخت اور فوری ردِعمل
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیانات اور ایران کے خلاف دھمکیوں پر شدید ردِعمل دیا ہے۔
-
ایک سلطنت کا زوال؛
امریکہ اور "مقدر کا اظہار" اور "مونرو" نظریات؛ کیا ٹرمپ کا امریکہ چین پر قابو پا سکے گا؟
کمزور پڑوسیوں پر دباؤ ڈالنے کی موجودہ امریکی پالیسی سریع الزوال معلوم ہوتی ہے، خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ وہ علاقائی تبدیلیوں، خاص طور پر سرمایہ کاری اور سفارت کاری کے ذریعے چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نظر انداز کرتا ہے۔ یہ جابرانہ اور یکطرفہ حکمت عملی طویل مدت میں اپنی ساکھ کھو جائے گی۔
-
ایران روس تزویراتی تعاون؛
ایران کے خلاف پابندیوں کے میکانزم کی بحالی روک دیں گے، روس
ایک روسی سفارتکار نے بدھ کے روز زور دے کر کہا کہ یورپیوں کو قرارداد 2231 پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ٹریگر میکانزم فعال کرنے کا حق حاصل نہیں ہے اور ہم اس کی بحالی کی یورپیوں کی کوشش کا سد باب کریں گے۔
-
فرانس بیرون ملک مسخرہ بن چکا ہے، مارین لوپوں
فرانس میں دائیں بازو کی نیشنل ریلی (National Rally) پارٹی کے رہنما نے ایمانوئل میکرون کی حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 2025 پانچویں جمہوریہ کے لئے جمود، کسادبازاری اور مسلسل زوال کا سال تھا، اور یہ کہ بیرون ملک فرانس کی پوزیشن اس حد تک کمزور ہو گئی ہے کہ یہ ملک مسخرہ (Laughing stock) بن گیا ہے۔
-
تصویری رپورٹ| کینیڈا کے معروف عالم دین حُجّت الاسلام مولانا احمد رضا حسینی نے شیعہ کالج لکھنؤ کا دورہ
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، کینیڈا میں مقیم حُجّت الاسلام مولانا احمد رضا حسینی صاحب اورخوجہ جماعت کے نائب صدر ہاجی پاریکھ صاحب،ممبئی، نے شیعہ کالج لکھنؤ کا دورہ کیا۔
-
ایران: ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں!
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات عالمی امن کے لیے خطرناک ہیں۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کے لیے کسی بھی جارحیت کے جواب میں فیصلہ کن کارروائی کرنے سے ہچکچائے گا نہیں۔
-
اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے نئے سال کا پیغام اردو میں بھی جاری کردیا
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے نئے عیسوی سال کا پیغام 11 زبانوں میں جاری کیا ہے جن میں اردو بھی شامل ہے۔
-
مکتب سلیمانی؛
ماسکو: جنرل سلیمانی پوری انسانیت سے تعلق رکھتے ہیں، اوزگور بورسالی
ترکیہ کی وطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی، ـ جو امریکی اور اسرائیلی سامراجیت کے سامنے بہادری سے ڈٹ گئے، ـ صرف ایران سے تعلق نہیں رکھتے، بلکہ وہ پورے مغربی ایشیا کے ممالک اور پوری انسانیت کے لئے ایک نمونۂ عمل اور افسانوی شخصیت ہیں۔
-
یونیسف کا انتباہ: دنیا کا ہر پانچواں بچہ جنگی علاقوں میں زندگی گزارنے پر مجبور
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ سال 2025 کے دوران دنیا بھر میں کروڑوں بچوں کی زندگیاں جنگ، بھوک اور بیماریوں سے بری طرح متاثر ہوئیں، جبکہ ہر پانچ میں سے ایک بچہ براہِ راست جنگی علاقوں میں رہ رہا ہے۔
-
ٹرمپ کے بیان پر ایرانی صدر کا رد عمل
ایران کی خودمختاری پر حملہ ہوا تو جارح کو سخت پشیمانی اٹھانا پڑے گی، صدر پزشکیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں صدرِ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک انداز میں خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب ایسا ہوگا جو جارح کے لیے ناقابلِ برداشت ثابت ہوگا۔
-
ایران نے رائل کینیڈین نیوی کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
ایران کا کہنا ہے کہ کینیڈا کا اقدام بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔
-
روس یوکرین جنگ؛
پوتن کی رہائش گاہ کے قریب یوکرین کا ڈرون حملہ!، روس کا دعویٰ
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر غلط قرار دیا۔
-
روس کا 3 گھنٹے میں یوکرین کے مزید پچیس ڈرون طیارے مار گرانے کا دعویٰ
اطلاعات کے مطابق روس نے یوکرین کے مزید پچیس ڈرون طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔