اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق یونان کے جزیرہ کریٹ میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی آمد کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرہ اُس وقت کیا گیا جب دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہازوں میں شمار ہونے والا یہ بحری بیڑا جزیرہ کریٹ کے سودا بے نیول بیس پر لنگر انداز ہوا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی اقدام سے متعلق بیانات کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
مظاہرین نے بندرگاہی شہر خانیا میں جمع ہو کر پُرامن احتجاج کیا۔ مختلف گروہوں نے اس احتجاج کی حمایت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتل درج تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی فوجی طاقت میں اضافہ مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے، اور یونان کو بڑی طاقتوں کی کشمکش کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ