25 فروری 2026 - 04:38
برطانوی سیاسی حلقوں میں ہلچل، سابق  سفیر گرفتار،  ایوان بالا کی نشست بھی چھوڑ دی

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایپسٹین  فائلز سکینڈل نےبرطانوی سیاسی حلقوں میں بھی ہلچل مچا دی ، سابق   سفیر  گرفتار،  ایوان بالا کی نشست  بھی چھوڑنی پڑ گئی ۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || تفصیلات کے مطابق  برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مینڈیلسن ((Peter Mandelson) ) کو بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد لندن پولیس نے عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کرلیا۔
برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما پیٹر مینڈیلسن بطور برطانوی سفیر امریکہ  میں تعینات تھے۔ 
گذشتہ سال جب ان کی جیفری ایپسٹین کے ساتھ دوستی کی نوعیت اور گہرائی سے متعلق تفصیلات سامنے آنا شروع ہوئیں تو اُنہیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha