اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وینزوئلا کے باخبر ذرائع نے المیادین سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ صدر نکولس مادورو نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ موجودہ نازک حالات میں ذاتی طور پر ریاستی امور کی نگرانی اور قیادت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک کے اندرونی حالات مستحکم ہیں، سکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور تمام سرکاری ادارے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران وینزوئلا کو امریکہ کی جانب سے فوجی جارحیت کا سامنا رہا۔ کاراکاس کے حکام ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ وینزوئلا کی حکومت اور عوام بیرونی دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے نہ جھکیں گے اور ملکی خودمختاری کے دفاع میں ثابت قدم رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ