24 اگست 2026 - 15:18
نبیہ بری: میلادِ رسول (ص) کو دینی و اخلاقی اقدار پر عمل کا ذریعہ بنانا چاہیے

لبنان کے اسپیکر نبیہ بری نے میلادِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر کہا ہے کہ مذہبی و روحانی مناسبتیں صرف یاد منانے تک محدود نہیں ہونی چاہئیں بلکہ انہیں روزمرہ زندگی میں دینی، اخلاقی اور انسانی اقدار پر عمل کرنے کا ذریعہ بنانا چاہیے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، نبیہ بری نے میلادِ رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر لبنان کے عوام، عالم اسلام اور عرب و اسلامی اقوام کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ میلادِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  رحمت و امید کی علامت ہے، جبکہ بعثتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کا مقصد اعلیٰ اخلاق کی تکمیل اور انسانیت کی رہنمائی تھا۔

لبنانی اسپیکر نے زور دیا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی تعلیمات کو صرف مذہبی مناسبتوں تک محدود نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ ان کا عملی اظہار مسلمانوں کی روزمرہ زندگی اور معاشرتی رویوں میں بھی نظر آنا چاہیے۔

نبیہ بری نے کہا کہ میلادِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  اور دیگر دینی و روحانی مناسبتیں ایسی یاد دہانی بننی چاہئیں جو انسان کو روزانہ کی بنیاد پر اسلامی اقدار کو اپنانے اور ان پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی تعلیمات میں موجود اخلاقی اور دینی اقدار کا بنیادی مقصد عدل کے قیام اور انسانی وقار کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

نبیہ بری کے مطابق، ان اقدار پر عمل پیرا ہو کر ایسا معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے جو اخلاق، انصاف اور انسانی احترام پر قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی تعلیمات سے وابستگی مسلمانوں کو اس مقام تک پہنچا سکتی ہے جس کے وہ حقدار ہیں، یعنی بہترین امت جو لوگوں کی بھلائی کے لیے برپا کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha