28 دسمبر 2025 - 10:58
اگر امریکہ اور صہیونی حکومت نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی صدر

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

رہبر معظم کی سرکاری ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا دشمن کا خیال تھا کہ اگر صہیونی حکومت ایران پر حملہ کرے تو ملک میں بدامنی پھیلے گی، عوام سڑکوں پر آجائیں گے، معاشی حالات بگڑیں گے اور ایران کا نظام سقوط کرجائے گا تاہم، یہ تمام اندازے غلط ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود عوام نے غیر معمولی ہم آہنگی کا ثبوت دیا اور دشمن کی توقعات کے برعکس اپنے وطن، اپنے دین، اپنی ثقافت اور اپنی قیادت کا دفاع کیا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں اور موجودہ حالات میں تمام تر مشکلات کے باوجود سازوسامان اور افرادی قوت کے لحاظ سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ اگر دشمن دوبارہ کوئی غلط اقدام کرے تو اسے پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے رہبر معظم کی جانب سے حکومت کی ہر سطح پر مکمل حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی رہنمائی اور تائید نہ ہوتی تو حکومت کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha