اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صدر ایران کے چین کے دورے سے قبل، رہبر انقلاب کے سرکاری دفتر نے سوشل میڈیا پر آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات چینی زبان میں جاری کیے، جن میں دونوں ممالک کے اسٹریٹجک معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ان بیانات میں ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک قدیم تہذیبی پس منظر کے ساتھ ایشیا کے دو سِروں پر واقع ہیں اور خطے و دنیا میں تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
رہبر انقلاب نے تاکید کی کہ "ایران اور چین باہم مل کر خطے اور عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں، اور اسٹریٹجک معاہدے کے تمام پہلوؤں کو عملی شکل دینا اسی راہ کو ہموار کرے گا۔"
آپ کا تبصرہ