اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں چین اور روس کے سفیروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں قرارداد 2231 اور آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تین رکنی گروپ یعنی برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی غیرقانونی کوششوں کا بھرپور اور ہم آہنگ جواب دیا جائے تاکہ ایران پر وہ پابندیاں دوبارہ نہ لگ سکیں جو جوہری معاہدے کے بعد ختم کر دی گئی تھیں۔
آپ کا تبصرہ